ابوظہبی : متحدہ عرب امارات نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ابوظہبی میں الظفرہ ایئر بیس پر امریکی فوجی طیاروں کی آمد کا تعلق اسرائیل اور عسکریت پسند گروپ حماس کے درمیان جاری تنازعہ سے ہے۔جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے کہا کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں۔ وزارتِ دفاع نے کہا کہ امریکہ سے فوجی طیارے “متحدہ عرب امارات اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے درمیان فوجی تعاون کے فریم ورک کے اندر پہلے سے طے شدہ ٹائم ٹیبل” کو مدنظر رکھتے ہوئے خلیجی ریاست میں پہنچ رہے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ طیارے کی آمد کا “خطے میں اس وقت ہونے والی پیش رفت سے قطعاً کوئی تعلق نہیں ہے۔