یو اے ای کی اپنے شہریوں کو جموں وکشمیر کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic

دبئی۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو جموں وکشمیر کا سفر نہ کرنے اوران شہریوں کو جو پہلے سے ہی وہاں موجود ہیں، مقامی حکام کی ہدایت پر عمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ حکومت ہند نے 5 اگست کو جموں کشمیر کے خصوص آرٹیکل 370 منسوخ کرتے ہوئے ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو ریاستوں میں تقسیم کردیا تھا جموں و کشمیر اور لداخ۔ حکومت ہند کے یکطرفہ فیصلہ کے بعد وادی میں مواصلاتی شٹ ڈائون کے علاوہ دیگر تحدیدات بھی نافذ ہیں۔ یو اے ای کی وزارت امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون (MOFATC) نے اماراتی شہریوں کو موجودہ صورت حال میں جموں و کشمیر کا دورہ نہ کرنے اور جو پہلے سے وہاں موجود ہیں انہیں مقامی حکام کی ہدایت پر عمل کرنے کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔