یو اے ای کی ثالثی میں روس اور یوکرین میں 350 قیدیوں کا تبادلہ

   

ماسکو: قیدیوں کے تبادلے میں یوکرین سے رہائی پانے والی روسی فوجی ملک پہنچ گئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ ماسکو اور کیف کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا آغاز ہو گیا۔پہلے مرحلے میں 350 قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔ دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے 175 جنگی قیدیوں کو رہا کیا۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق رہائی پانے والے روسی فوجی بیلاروس پہنچے جہاں سے انھیں علاج کے لیے روسی فیڈریشن منتقل کر دیا گیا۔جنگی قیدیوں کی رہائی میں متحدہ عرب امارات نے ثالثی کا کردار ادا کیا ہے ۔ روس نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر یوکرین کے 22 شدید زخمی جنگی قیدیوں کو بھی رہا کیا۔ گزشتہ روز ولادیمیر پیوٹن اور ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں 175 قیدیوں کی رہائی پر اتفاق ہوا تھا۔ امریکی صدر کی دونوں ممالک سے بات چیت پر دونوں نے محدود جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے ۔