ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو تصدیق کرائی ہے کہ وہ جنوبی ایشیائی ملک پاکستان کو 1 بلین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔ پاکستان کے وزیر خزانہ نے یہ اعلان جمعے کو کیا۔یو اے ای کی طرف سے اس یقین دہانی کی اس وقت پاکستان کو اشد ضرورت ہے۔ امدادی پیاکیج میں مہینوں کی تاخیر کے سبب شدید مالیاتی بحران کے شکار ملک پاکستان کی دیوالیہ ہوتی ہوئی معیشت کو سہارا دینے کیلئے یہ پیاکیج اس وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان یو اے ای سے ایک بلین ڈالر کے امدادی پیاکیج کے حصول کیلئے ضروری دستاویزات کی تیاری کر رہا ہے۔