یو اے ای کے حکمران دنیا کا دولتمند خاندان

   

دبئی: متحدہ عرب امارات کے حکمران خاندان نے دولتمندی میں دنیا کے تمام خاندانوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔امریکی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق دُنیا کے سرفہرست 25 امیر ترین خاندانوں میں ابوظہبی کا خاندان امریکہ کے والٹن خاندان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا امیر ترین خاندان بن گیا ہے۔2023 میں متحدہ عرب امارات کا حکمران خاندان النہیان 305 ارب ڈالرز کے ساتھ سرفہرست رہا۔5 سال میں یہ پہلا موقع ہیکہ والمارٹ کے وارثوں کے علاوہ کوئی اور خاندان دنیا کا امیر ترین خاندان بنا ہے۔