یو اے ای کے خلائی پروگرام کیلئے ایک خاتون سمیت دو نئے خلانورد منتخب

,

   

دبئی:متحدہ عرب امارات نے مزید دو خلانوردوں کو اپنے خلائی پروگرام کے لیے منتخب کیا ہے۔ان میں ایک خاتون ہیں اور وہ خلا میں جانے والی یو اے ای کی پہلی خلانورد ہوں گی۔حاکم دبئی،متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد ال مکتوم نے ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں ان دو نئے خلانوردوں کی نامزدگی کی اطلاع دی ہے۔انھوں نے ان کے نام نوراالمطروشی اور محمد المولا بتائے ہیں لیکن ان کے بارے میں مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے کہ انھوں نے تعلیم کہاں سے حاصل کی تھی اور خلائی سائنس میں ان کا کیا تجربہ ہے۔ یو اے ای کی سات امارتوں سے تعلق رکھنے والے چارہزار سیزیادہ امیدواروں نے خلائی پروگرام میں شامل ہونے کے لیے درخواست دی تھی لیکن ان میں سے صرف مذکورہ دو خوش نصیب خلانورد منتخب ہوسکے ہیں۔ان دونوں کو اب ناسا کے ہوسٹن ٹیکساس میں واقع جانسن خلائی مرکز میں تربیت دی جائے گی۔