یو جی سی کے جاری کردہ مسودہ کے خلاف آج اہم سمینار

   

وائس چانسلرس اور اسسٹنٹ پروفیسرس کے تقررات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
حیدرآباد۔ 5 فروری (سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ ایجوکیشن کمیشن اے مرلی نے بتایا کہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کی جانب سے جاری کردہ مسودہ پر جمعرات کو ایک سمینار ایس سی ای آر ٹی کیمپس کے گوداوری ہال میں 6 فروری کو دوپہر 2 بجے ’’یو جی سی ریگولیشن ۔ اسٹیٹ یونیورسٹی میں مداخلت‘‘ کے عنوان پر منعقد کیا جارہا ہے۔ یو جی سی کے یونیورسٹیز میں مداخلت پر جاری کردہ مسودہ پر ابھی تک کئی ریاستوں نے شدید اعتراض کیا ہے۔ عوامی رائے حاصل کرتے ہوئے کیرلا اور تملناڈو کے علاوہ دیگر ریاستوں میں یو جی سی ڈرافٹ کی مخالفت کرتے ہوئے اپنی اپنی اسمبلیوں میں قرارداد منظور کی۔ اس سمینار میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے تقررات، اسسٹنٹ پروفیسرس کے تقررات کے علاوہ دیگر اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 2