یو سی سی کا نفاذ سب کیلئے مساوات کو یقینی بنائے گا: دھامی

   

دہرادون: اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے نفاذ کے لیے قواعد و ضوابط کا حتمی مسودہ جمعہ کو یہاں وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو پیش کیا گیا۔سابق چیف سکریٹری شتروگھن سنگھ کی سربراہی میں نو رکنی کمیٹی نے یہ دستاویز ریاستی سیکرٹریٹ میں وزیر اعلیٰ دھامی کو سونپ دی۔یہ کمیٹی ریاستی حکومت نے تشکیل دی تھی۔دھامی نے مسودہ موصول ہونے کے فوراً بعد صحافیوں کو بتایا کہ اس کا مقصد معاشرے کے ہر طبقے کے ساتھ مساوی سلوک کو یقینی بنانا اور خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔ریاستی حکومت کو یکساں سول کوڈ کا مسودہ پیش کرنے سے اتراکھنڈ میں اس کے نفاذ کی راہ ہموار ہوئی ہے۔اتراکھنڈ حکومت اب اس مسودہ کا مطالعہ کرے گی اور اسے ریاستی کابینہ کے سامنے رکھے گی۔ کابینہ سے منظوری ملنے کے بعد اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ اس کے نفاذ کے بعد اتراکھنڈ اس پر عمل درآمد کرنے والی ملک کی پہلی ریاست بن جائے گی۔دھامی نے کہا کہ مسودہ قوانین کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے – شادی اور طلاق، جانشینی، لیو۔انتعلقات اور پیدائش اور اموات کے اندراج کے لیے طریقہ کار کا تعین کرناشامل ہے۔