یو سی سی کیخلاف سپریم کورٹ تک جائینگے : مفتی رئیس

   

مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں قدیم شاہ اسلامک لائبریری کے 25 سالہ مکمل ہونے پر مظفر نگر پہنچے اتراکھنڈ ریاست کے امام اعلیٰ اور جمعیت علماء کے ریاستی نائب صدر مفتی رئیس نے میڈیا سے بات ہوتے ہوئے کہا کہ یو سی سی کو ہم کبھی بھی تسلیم نہیں کریں گے کیونکہ یہ قانون قران اور حدیث کے یکسر خلاف ہے۔ ہم اس قانون کے خلاف ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ تک جائیں گے۔ یہ قانون مسلم طبقے کو ٹارگٹ کر کے ایک خاص طبقے کو خوش کرنے کیلئے بنایا گیا گیا۔ اس کو ہم کبھی بھی تسلیم نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ایک بیکار قانون ہے۔ ملک اور ریاستوں کو اس کی قطعی ضرورت نہیں تھی اور یو سی سی کو ایک طرح سے ایک خاص طبقے کو خوش کرنے کیلئے نافذ کیا جا رہا ہے۔یو سی سی کی ہم شروع سے ہی مخالفت کر رہے ہیں اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔ یو سی سی شروع سے ہی سے خامیوں کا پلندہ بن کے رہا ہے۔جمعیت کے نائب ریاستی صدر نے کہا کہ جب انہوں نے یو سی سی کیلئے کمیٹی تشکیل دی تو میں کوئی فقہی ماہر نہیں رکھا گیا۔