یو ٹیوب دیکھ کر بم بنانے کی کوشش ، دھماکہ میں 5 بچے زخمی

   

نئی دہلی: بچے وہ نہیں کرتے جو ہم ان سے کہتے ہیں بلکہ وہ آس پاس اور اپنے بڑوں کی تقلید کرتے ہیں،لیکن آج کل بچوں میں یو ٹیوب پر دیکھ کر اسی طرح کی حرکتیں کرنے کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ ایسے ہی ایک واقعہ میں ریاست بہار کے مظفر پور میں کچھ بچے یوٹیوب دیکھ کر بم بنانا سیکھ رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوا جس میں پانچ معصوم بچے جھلس گئے۔ذرائع کے مطابق مظفر پور کے گائگھاٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پانچ بچے یوٹیوب پر دیکھ کر ماچس کی تیلیوں کا مصالحہ اور پٹاخوں کے بارود کو نکال کر ایک ٹارچ لائٹ میں بھر رہے تھے تاکہ بم تیار کیا جاسکے ،اسی دوران دھماکہ ہو گیا جس کی وجہ سے پانچ بچے زخمی ہوگئے، دھماکہ کے بعد مقام حادثہ پر افرا تفری مچ گئی۔ ایس ایس پی راکیش کمار نے اس واقعہ کی تصدیق کی انہوں نے بتایا کہ موقع پر پولیس کی ٹیم پہنچ گئی ان میں سے ایک بچہ شدید طور پر زخمی ہوا جبکہ چار بچے معمولی طور پر زخمی ہیں ۔ پولیس اس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ یہاں یہ ذکر بیجانا ہوگا کہ ان دنوں بچے یوٹیوب پر دیکھ کر عجیب و غریب حرکتیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے بعض دفعہ ان کی جان پر بھی بند آ رہی ہے۔