یو ٹیوب پر جھوٹی تشہیر پر شکایت

   

Ferty9 Clinic

کریم نگر۔/22ا گسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہورہا ہوں ایک چینل یو ٹیوب کی غیر مصدقہ انتہائی جھوٹی خبر کی تشہیر کرتے ہوئے غلط طریقہ سے عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ جبکہ میرے خواب و خیال میں بھی یہ بات نہیں آئی۔ مقامی رکن اسمبلی گنگولا کملاکر نے واقف کروایا۔ میری آخری سانس تک ٹی آر ایس کو چھوڑ کر کسی اور پارٹی میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری عزت اور وقار کو برباد کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں ریاستی ڈی جی پی اور کریم نگر پولیس کمشنر سے بروزچہارشنبہ شکایتی درخواست دی گئی ہے۔ اس تعلق سے مکمل تحقیقات کی جاکر کارروائی کی جائے گی۔