15 کسانوں کے خلاف فساد بھڑکانے کا الزام، کیس درج
شاملی۔ اترپردیش شہر شاملی اور پنجاب کے شہر امرتسر میں وزیراعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر کسانوں نے مودی کا پتلہ نذر آتش کیا اور یوم بیروزگاری بھی منایا۔ حکام نے پتلہ نذر آتش کرنے کے بعد تشدد بھڑکانے کے الزامات پر 15 افراد کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ 11 نامعلوم افراد اور 4 معلوم ملزمین کے خلاف کیس درج رجسٹر کیا گیا۔ شاملی میں بی جے پی کے مقامی صدر ستیندر تومر نے اس واقعے کا نوٹ لیتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔