استفادہ کنندگان کی شکایتیں ، ملک کے مختلف بینکس کی خدمات پر اثر
حیدرآباد 12 اپریل ( سیاست نیوز ) ملک بھر میں ہفتہ کو یو پی آئی سرویس میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے گوگل پے ، فون پے اور پے ٹی ایم اور دیگر ڈیجیٹل ادائیگی کے ایپس کام کرنا بند کردئیے جس کی وجہ سے رقم کی منتقلی نہیں ہورہی تھی ۔ جس سے ہزاروں صارفین متاثر ہوئے ۔ اطلاعات کے مطابق 1168 شکایتیں ملی ہیں ۔ گوگل پے صارفین کی جانب سے 96 ، پے ٹی ایم صارفین کی جانب سے 23 شکایتیں وصول ہوئی ۔ تکنیکی خرابی سے عوام کو خاص کر تاجرین کو لین دین میں پریشانی ہوئی ۔ کئی لوگ روزمرہ کی اشیاء کی خریداری کرنے کے بعد رقم کی ادائیگی کرنے لگے تو ان کی رقم منتقل نہیں ہورہی تھی جس سے انہیں مایوسی ہوئی ہے ۔ یو پی آئی سرویس میں اکثر خرابی کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا ، ایچ ڈی ایف سی ، بینک آف بروڈا ، کوٹک مہیندرا بینک اس سے متاثر ہوئے ہیں ۔ ش