یو پی اسمبلی الیکشن کے لیے کانگریس کی 5 کمیٹیاں تشکیل

   

نئی دہلی :اتر پردیش میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخاب کو لے کر کانگریس میں سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں ۔ کانگریس نے یو پی انتخاب کے لیے انتخابی مہم کمیٹی سمیت پانچ اہم کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ اس میں کانگریس کے سینئر لیڈر پی ایل پونیا کو انتخابی مہم کمیٹی کا سربراہ ، سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کو منشور کمیٹی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کی قیادت میں منشور کمیٹی، سابق رکن پارلیمنٹ راجیش مشرا کی صدارت میں انتخابی پالیسی اور منصوبہ کمیٹی، سابق ریاستی صدر نرمل کھتری کی قیادت میں انتخاب کو آرڈنیشن کمیٹی اور آچاریہ پرمود کرشنم کی قیادت میں فرد جرم کمیٹی کی تشکیل دی گئی ہے۔