یو پی اسمبلی کا خصوصی اجلاس کانگریس اور ایس پی کا احتجاج

   

لکھنؤ: لکھیم پور کھیری تشدد اور مہنگائی سمیت تمام مسائل کے سلسلے میں ایس پی نے اترپردیش اسمبلی کے اسپیشل سیشن میں مخالفت کا اظہار کیا جبکہ کانگریس نے مرکزی مملکتی وزیر کی برخاستگی کے مطالبے کے ساتھ ایوان کی کاروائی کا بائیکاٹ کیا۔اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کیلئے طلب کئے گئے خصوصی اجلاس میں ایس پی کے بی جے پی حمایت یافتہ نتن اگروال اور ایس پی کے نریندر ورما کے درمیان مقابلہ ہے۔ اسمبلی احاطے میں کانگریس کے ریاستی صدر اجئے کمار للو اور پارٹی کی لیجسلیچر لیڈر آرادھنا مشرا مونا سمیت دیگر اراکین دھرنے پر بیٹھ گئے۔ ان کے ہاتھوں میں تختیاں تھیں کہ مرکزی مملکتی وزیر کی برخاستگی تک لڑائی جاری رہے گی۔ کسانوں کو انصاف کب ملے گا اور مملکتی وزیر کی برخاستگی کب تک ہوگی؟اور خاطیوں کو سزا کب ملے گی؟