یو پی اسمبلی کا 36گھنٹے طویل خصوصی اجلاس آدیتی سنگھ نے کانگریسی ہدایت کیخلاف شرکت کی

   

لکھنو۔3اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے 100ارکان اسمبلی اور وزراء رات بھر یو پی اسمبلی کے 36گھنٹے طویل خصوصی اجلاس میں شرکت کرتے رہے ، جو مہاتما گاندھی کی 151ویں یوم پیدائش تقریب کے سلسلہ میں خاص طورپر منعقد کیا تھا ۔ کئی افراد نے مختلف مسائل پر تقریریں کیں اور علی الصبح کئی وزراء نے بھی مخاطب کیا ۔ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ ایک بجے شب ایوان سے اُٹھ کر چلے گئے ۔ جملہ 301 بی جے پی ارکان اسمبلی میں سے صرف 100ارکان اسمبلی نے پورے اجلاس میں شرکت کی ۔ اس سوال پر کہ کانگریس رکن اسمبلی برائے رائے بریلی آدیتی سنگھ نے خصوصی اجلاس میں شرکت کی ، کیا یہ پارٹی کا فیصلہ تھا کہ اس اجلاس میں شرکت نہ کی جائے ، انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا ۔ انہوں نے کہاکہ وہ ترقی کے موضوع پر تقریر کرنا چاہتی تھی جو اُن کی اولین اور سب سے بڑی ترجیح ہے ۔