لکھنؤ : کورونا وائرس کی جاریہ دوسری لہر کے تناظر میں اترپردیش اسمبلی کی 5 نشستوں کیلئے ضمنی چناؤ کا انعقاد ممکن نظر نہیں آرہا ہے۔یہ نشستیں بی جے پی لیجسلیٹرس کے انتقال کے سبب خالی ہوئی ہیں ۔ عام طور پر مخلوعہ نشستوں کیلئے اندرون 6 ماہ ضمنی انتخابات منعقد کرائے جاتے ہیں بشرطیکہ متعلقہ رکن کی میعاد ایک سال یا زائد باقی ہو۔موجودہ معاملے میں ریاستی اسمبلی کی بقیہ میعاد بھی ایک سال سے کم ہے ۔ ایک اور اسمبلی نشست بھی خالی ہوئی ہے جو سینئر ایس پی لیڈر اعظم خان کے فرزند اور ایس پی لیجسلیٹر عبداللہ اعظم کو نااہل قرار دیئے جانے کا نتیجہ ہے ۔ ان کے انتخابی اعلامیہ میں پیدائش کی تاریخ میں غلطی پائی گئی ہے ۔ یہ معاملہ عدالت میں زیردوراں ہے لیکن ودھان سبھا کے ریکارڈ میں یہ نشست خالی بتائی جارہی ہے۔