یو پی ایس سی امتحانات کا نظر ثانی شیڈول

   

سیول سروسیس پری لمس و فاریسٹ سروسیس کا10 اکٹوبر کو امتحان
نئی دہلی ۔ یونین پبلک سرویس کمیشن نے 2021-22 کیلئے مختلف امتحانات کا نظرثانی کیلنڈر جاری کیا ہے ۔ مختلف امتحانات میںکورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے تاخیر ہوئی ۔ نظرثانی شدہ کیلنڈر کے مطابق یو پی ایس سی سیول سروسیس پری لمس امتحان 2021 اور انڈین فاریسٹ سرویس ( آئی ایف ایس ) 2021 کا 10 اکٹوبرکو انعقاد عمل میں لائیا جائیگا ۔ پہلے یہ امتحان 27 جون کو ہونے والا تھا ۔ یو پی ایس سی سیول سروسیس مین امتحان 7 جنوری 2022 کو ہوگا ۔ آئی ایف ایس کا مین امتحان 27 فبروری 2022 سے ہوگا ۔