یکم تا 24 مئی آن لائن ادخال درخواست کی سہولت، ڈسٹرکٹ مائناریٹی ویلفیر آفیسر شنکر اچاریہ کا بیان
محبوب نگر یکم / مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اقلیتی طلباء کیلئے یونین پبلک سرویس کمیشن اہلیتی امتحان کی مفت کوچنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ڈسٹرکٹ مائناریٹی ویلفیر آفیسر شنکر اچاریہ نے صحافتی بیان میں بتایا کہ تلنگانہ مائناریٹیز اسٹیڈیم سرکل اینڈ کیریر کونسلنگ سنٹر حیدرآباد کے زیر اہتمام تعلیمی سال برائے 2025-26 میں تلنگانہ کے تمام اضلاع کے اقلیتی طلباء ( مسلمان ، سکھ ، عیسائی ، جین ، بدھ ، پارسی ) کیلئے یو پی ایس سی کے CSAT-2026 کیلئے مفت کوچنگ دی جارہی ہے ۔ کوچنگ ڈیجیٹل کلاس روم ، لائبریری انٹرنیٹ ، وائی فائی کی سہولتوں کے ساتھ رہے گی ۔ بیرون مقامات سے نامور قابل فیکلٹیز تدریسی خدمات انجام دیں گے ۔ خاتون امیدواروں کیلئے 33.33 فیصد اور معذورین کیلئے 5 فیصد تحفظات رہیں گے ۔ آن لائن درخواستیں یکم مئی تا 24 مئی داخل کی جاسکتی ہیں امیدواروں کے انتخاب کیلئے اسکریننگ ٹسٹ 5 جون کو منعقد ہوگا ۔ ایسے امیدوار جو پہلی مرتبہ تلنگانہ مائنارٹیز اسٹیڈی سرکل کے CSAT کوچنگ میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ اسکریننگ ٹسٹ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ امیدواروں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر ہوگا ۔ امیدواروں کے والدین / سرپرستوں کی آمدنی سالانہ 5 لاکھ روپئے سے زائد نہیں ہونی چاہئے ۔ آن لائن درخواستیں ویب سائٹhttps:///cet.cgg.gov.in/tmries پر داخل کی جاسکتی ہیں ۔ کسی بھی جنرل یا پروئفیشنل کورس کی ڈگری ( تین یا چار سالہ ) رکھنے والے امیدوار درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ اسکریننگ ٹسٹ ضلع محبوب نگر میں موجود تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکولس TGMREIS پر منعقد ہوگا ۔ نوٹیفکیشن کی تفصیلات https://cet.ceg.govt.in/tmries پر دیکھی جاسکتی ہیں یا پھر فون نمبرات 7993357089/ 9440979730/ 9948835280 پر کام کے دنوں میں صبح 10.30 تا شام 5 بجے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔
