چیف منسٹر ریونت ریڈی کی کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
حیدرآباد۔11۔ڈسمبر(سیاست نیوز) چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے یو پی ایس سی مینس امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے تلنگانہ کے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے مینس امتحانات کی تربیت حاصل کرنے والے طلبہ کی امداد کے ذریعہ حکومت نے ان کی حوصلہ افزائی کو یقینی بنایا تھا جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے کہا کہ کامیاب امیدواروں نے ملک بھر میں تلنگانہ کا نام روشن کیا ہے۔ حکومت تلنگانہ نے ریاست میں پہلی مرتبہ ’’راجیو سیولز ابھئے ہستم‘‘ اسکیم کے ذریعہ سنگارینی کالریز کے تحت 135 امیدواروں کی تربیت کیلئے امداد فراہم کی تھی جن میں 20 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد حکومت کے وعدہ کے مطابق چیف منسٹر نے جاریہ سال 26 اگسٹ کو ’’راجیو سیولزابھئے ہستم‘‘ کے تحت 135 امیدواروں کو فی کس ایک لاکھ روپئے کے چیکس حوالہ کئے تھے اور ان نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی فراہمی کا تیقن دیا تھا ۔ریاست کے کامیاب امیدواروں میں ضلع رنگاریڈی کے محمد اشفاق‘ ٹی سوریہ تیجا‘ ناگرکرنول کے جی انجنیولو‘ سدی پیٹ کے این سوامی ‘ وقار آباد کے بی پرہلاد ‘ جگتیال کے بی نیرج کمار ‘ بھدرادری کتہ گوڑم کے جسنت کمار‘ آصف آباد کے کمرم بھیم کے آر سدھاکر کے علاوہ ریاست کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے امیدوار شامل ہیں۔ 3
نہیں چیف منسٹر مسٹر اے ریونت ریڈی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔3