حیدرآباد 10 اکٹوبر : یو پی ایس سی پری لمس 2021 کے موقع پر آج آر ٹی سی کی جانب سے امتحان میں شرکت کرنے والے طلبا کیلئے مفت بس خدمات فراہم کی گئیں۔ طلبا کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے مفت بس خدمات سے مطلع کیا گیا تھا اور اس کیلئے انہیں ہال ٹکٹ دکھانے کی شرط رکھی گئی تھی ۔ طلبا نے آج یو پی ایس سی پری لمس میںشرکت کی اور کئی طلبا نے مفت بس خدمات سے استفادہ کیا ۔