حیدرآباد ۔ 27 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : یونین پبلک کمیشن کی جانب سے مختلف مرکزی وزارتوں میں ملازمتوں پر تقررات کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ کل 64 جائیدادوں پر جن میں اسسٹنٹ پروفیسر کی ایک ، اسسٹنٹ ڈیفنس آفیسر کی 6 سنٹر سائنٹفک آفیسر کی 16 اسسٹنٹ ڈائرکٹر کی 33 میڈیکل آفیسر کی 8 جائیدادیں شامل ہیں ۔ پوسٹ کے لحاظ سے متعلقہ سبجکٹ میں ڈگری ، بی ٹیک ، بی ای ، ماسٹرس ڈگری کامیاب اور متعلقہ کام میں تجربہ ہونا ضروری ہے ۔ امیدوار کی عمر 30 تا 40 سال کے درمیان ہو ۔ ریکروٹمنٹ ٹسٹ انٹرویو کی بنیاد پر انتخاب کیا جائے گا ۔ آن لائن کے ذریعہ درخواست دینی چاہئے ۔ درخواست کی آخری تاریخ 11-11-2021 ہے ۔ ویب سائیٹ
upsconline.nic.in
ملاحظہ کریں ۔۔ ع
