یو پی ایس سی 2020 نتائج کا ہوا اعلان, مجموعی طور پر761 امیدوار سمیت 29 مسلم امیدوار کامیاب

   

یونین پبلک سروس کمیشن 2020 کے نتائج کا کل باضابطہ طور پر اعلان کردیا گیا۔ حتمی نتائج میں 761 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ 29 مسلم امیدواروں نے بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ حالانکہ گزشتہ سال 44 امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔ اس صورتحال سے واضح ہے کہ اس بار مسلم امیدواروں کی کامیابی کا گراف تھوڑا سا نیچے گرتا دکھائی دیا ہے۔ مجموعی طور پر مسلم امیدوار 29 کی تعداد میں کامیاب ہوئے مسلم امیدواروں میں سب سے بڑی رینکنگ حاصل کرنے والی صدف چودھری نامی طالبہ رہی ہے، جنہوں نے 23 ویں رینک حاصل کی۔ صدف چودھری نے یہ کامیابی بغیر کسی کوچنگ کے دوسری مرتبہ کوشش کرتے ہوئے حاصل کی۔