یو پی اے پر ممتا بنرجی کا بیان قابل اعتراض

   

مخالف بی جے پی طاقتوں میں پھوٹ کی کوشش، ڈاکٹر ملو روی
حیدرآباد2 ڈسمبر (سیاست نیوز) نائب صدر پردیش کانگریس ڈاکٹر ملو روی نے یو پی اے سے متعلق چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی کو بیدخل کرنے اپوزیشن جماعتوں کو کانگریس کے ساتھ جدوجہد کرنی چاہئے ۔ کانگریس واحد قومی پارٹی ہے جس کی بنیادیں ہندوستان بھر میں مضبوط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالف بی جے پی طاقتوں میں پھوٹ کا فائدہ بی جے پی کو ہوسکتا ہے ۔ ممتا بنرجی کو یو پی اے کے خلاف بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں مخالف بی جے پی محاذ کیلئے ترنمول اور عام آدمی جیسی پارٹیوں کو کانگریس کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں کانگریس کی زیر قیادت یو پی اے مرکز میں برسر اقتدار آئیگا اور تلنگانہ میں کانگریس کو اقتدار حاصل ہوگا ۔ ملو روی نے کہا کہ کانگریس کے بغیر تیسرے محاذ کی تشکیل کا راست بی جے پی کو فائدہ ہوگا۔ر