یو پی اے کے تحت درج کیسوں کی جانچ تیز ہو:امت شاہ

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی مخالف قانون یعنی یو اے پی اے کے تحت درج کئے گئے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا اور ان کی جانچ میں بڑی تیزی لائی جائے گی ۔ کشمیر میں سیکورٹی بندوبست کو لے کر جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں ایسے لوگوں کے خلاف اس قانون کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے جو ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے ۔ اس کے علاوہ وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے ایکوسسٹم کو نیست و نابود کرنے کی بھی سیکورٹی اور خفیہ ایجنسیوں کو ہدایت دی ۔ نیز جموں و کشمیر میں دہشت گردی مخالف مہم اسی رفتار سے جاری رہے گی جس رفتار سے فی الحال چل رہی ہے ۔