لکھنؤ ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت اترپردیش نے آج اعلان کیا کہ وہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے نام موسوم ایک میڈیکل یونیورسٹی قائم کرے گی جس کیلئے 50 کروڑ روپئے کی لاگت مقرر کی گئی ہے۔ بجٹ میں اٹل بہاری واجپائی میڈیکل یونیورسٹی لکھنؤ کے قیام کیلئے 50 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ اس طرح 10 کروڑ روپئے بھی ریاست میں آیوش یونیورسٹی کے قیام کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ ریاستی وزیر فینانس راجیش اگروال نے کہا کہ اس بجٹ میں908 کروڑ روپئے سے میڈیکل کالجس میں مخصوص ڈسٹرکٹ ہاسپٹلس کو ترقی دی جائے گی۔