یو پی بلدی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

   

لکھنؤ: اتر پردیش کے ریاستی الیکشن کمیشن نے اتوار کو اعلان کیا کہ شہری بلدیاتی اداروں کے انتخابات دو مرحلوں میں 4 اور 11 مئی کو ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 13 مئی کو ہوگی۔ ریاست کے 760 شہری بلدیاتی اداروں میں 14,684 سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔