یو پی مدرسہ بورڈ امتحان میں 84 فیصد طلباء کامیاب

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ : اترپردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے امتحانات 2023 ء میں شرکت کرنے والے تقریباً 84 فیصد طلباء کامیاب ہوگئے ہیں ۔ گزشتہ سال یہ امتحان کرنے والے طلباء کا تناسب 81 فیصد تھا ۔ مجموعی طور پر 1.69 لاکھ طلباء منشی / مولوی (ہائیر سیکنڈری) ، عالم (سینئر سیکنڈری ) ، کامل ( انڈر گریجویٹ) اور فاضل (پوسٹ گریجویٹ) کورسیس کے امتحانات میں شریک ہوئے جن کا انعقاد اس سال 539 امتحانی مراکز پر کیا گیا ۔ بورڈ کے مطابق جملہ 1.09 لاکھ (84.48 فیصد ) طلباء نے مدرسہ بورڈ امتحان پاس کیا ہے ۔ کامیاب اسٹوڈنٹس میں 54,481 لڑکے (98.54 فیصد) اور 55,046 (87.22 فیصد) لڑکیاں شامل ہیں ۔ بورڈ نے بتایا کہ ضلع بھدوئی کے محمد نازل منشی / مولوی (عربی / فارسی) امتحان میں اول پوزیشن پر آئے ۔ جبکہ ضلع فرخ آباد کی چاندنی بانو نے عالم کے امتحان میں اول مقام حاصل کیا ۔