لکھنؤ:20 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش حکومت نے مردم شماری 2021 کے لئے پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جوکہ 16 مئی تا 30 جون 2020 کے درمیان ہوگا۔2021 کامردم شماری آزادی کے بعد سے ملک کا آٹھواں سینسس ہوگا۔پہلے مرحلے کے تحت ریاست کے تمام 75 اضلاع کے دیہی اور شہری علاقوں میں گھروں اور سہولیات کی تفصیلات جمع کی جائیں گی۔جبکہ 9 فروری تا 28 فروری 2021 کے درمیان شہریوں کو شمار کیا جائے گا۔اس وقت یو پی کی موجودہ آبادی 23.2 کروڑ ہے جوکہ ملک کی مجموعی آبادی کا 16 فیصدی ہے ۔مردم شماری کے مرحلے میں تقریبا 5 لاکھ ملازمین مردم شماری کی کاروائی میں شامل ہوں گے جن میں سرکاری ملازمین، ٹیچر اور لوکل باڈی ورکر شامل ہوں گے ۔پہلی بار ملازمین مردم شماری کے لئے سروے کے درمیان ڈاٹا لازمی فارم کے ساتھ موبائل ایپ کے ذریعہ اکٹھا کریں گے ۔شہریوں کو مجموعی طور سے فارم اور موبائل ایپ کے ذریعہ 32 سوالات کے جواب دینے ہوں گے ۔یو پی میں مردم شماری کے ڈائرکٹر نریندر شنکر پانڈے نے بدھ کو بتایا کہ 2021 کی مردم شماری کے لئے منگل کو نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔
