یو پی میں اسکول کیلئے عمارت نہیں

,

   

طلبہ کو رفع حاجت کیلئے گھرجانے مجبور‘پانی بھی دستیاب نہیں
لکھنو ۔ 14 ؍ جولائی ( سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو صرف گائے کے تحفظ کی فکر ہے۔ گائے پالنے والوںیومیہ30 روپئے بھتہ دینے کے لئے فراغ دلی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ۔ لیکن معصوم بچوں کو تعلیم کی طرف توجہ دینے کے لئے بجٹ نہیں ہے ۔ یو پی میں کئی سرکاری اسکولس بغیر عمارت کے چلائے جاتے ہیں ۔ طلبہ کو آسمان کے نیچے کھلے میدان میں تعلیم دی جاتی ہے ۔ اترپردیش کے شاہجہاں پور میں ایک سرکاری پرائیمری اسکول کے طلبہ کو کھلے آسمان کے نیچے فرش پر بٹھایا جاتا ہے اور یہ طلبہ رفع حاجت کے لئے اپنے گھر جانے پر مجبور ہوتے ہیں۔ اسکول میں پینے کی پانی کی بھی سہولت نہیں ہے ۔ انفرااسٹرکچر کے کمی کے باعث طلبہ کو کئی مشکلات کا سامنا ہے ۔ مڈڈے میل کے لئے بھی پکوان کی جگہ نہیں ہے ۔ طلبہ کے لئے یہ غذا دوسرے اسکول میں پکوان کر کے لائی جاتی ہے ۔ ایک ٹیچر نے کہا کہ ان کے اسکول کا برا حال ہے ۔ اگر بارش ہوتی ہے تو اسکول کو بند کر دیا جاتا ہے ۔