یو پی میں امبیڈکر کے مجسمے کی بے حرمتی

   

بھدوہی(یو پی)۔ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈکر کے مجسمہ کی نامعلوم اشرار نے علاقہ اورائی میں بے حرمتی کی۔ مجسمہ حکومت کی جانب سے ایک پرائمری اسکول کے احاطہ میں نصب کیا گیا تھا جس کی چہارشنبہ کی رات بے حرمتی کی گئی جس کی وجہ سے اس علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے اور پولیس تحقیقات میں مصروف ہے۔ ڈاکٹر امبیڈرکر دستور ہند کے معمار اور بنیادی طور پر دلتوں کے مسیحا سمجھے جاتے ہیں۔