لکھنو : اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو کے مضافات کا ایک گاؤں صدمہ اور غم کے طوفان میں گھرا ہوا ہے ۔ 25اپریل اور 15مئی کے درمیان 20 روز کے اندرون ایک فیملی کے 7ارکان فوت ہوئے ۔ آٹھواں ممبر لگاتار اموات کے صدمہ کو برداشت نہیں کرسکا اور قلب پر حملہ سے اُس کا بھی انتقال ہوگیا ۔ متوفی ارکان میں فیملی کے 4 بھائی شامل تھے ۔ فیملی کے موجودہ سربراہ اوم کار یادو نے بتایا کہ اُن کے چار بھائی، دو بہنیں اور ماں کا ایک دوسرے سے چند یوم کے فرق میں کووڈ سے انتقال ہوا اور پھر ان کی آنٹی قلب پر حملہ سے چل بسی ۔