یو پی میں بھی سرکاری امداد والے دینی مدارس ختم ہوجائیںگے؟

   

الہ آباد: ریاست آسام میں سرکاری امداد یافتہ دینی مدارس کو ختم کرنے کے فیصلے کے بعد اتر پردیش کے امداد یافتہ دینی مدارس میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے۔ یو پی میں امداد یافتہ دینی مدارس کی کل تعداد 560 ہے۔امداد یافتہ دینی مدارس میں اس وقت 9514اساتذہ اپنے تدریسی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ امداد یافتہ دینی مدارس کے علاوہ یو پی مدرسہ بورڈ سے تسلیم شدہ دینی مدارس کی کل تعداد 19213 ہے۔تسلیم شدہ دینی مدارس ریاست کے دور دراز کے علاقوں میں پھیلے ہوئے ہیں جہاں غریب بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے۔