مظفر نگر۔/21 اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک شخص کو مبینہ طور پر اپنی بیوی کو نظام پور دیہات سے مائیکے روانگی کے الزام میں طلاق ثلاثہ دینے پر گرفتار کرلیا گیا۔ اس کی قیامگاہ رام راج کے علاقہ میں ہے۔ پولیس نے آج کہا کہ تہذیب نے اپنی بیوی کو تین بار طلاق کہہ دیا تھا اور نصرت جہاں ( بیوی ) کو اپنی قیامگاہ واقع نظام پور دیہات خالی کردینے پر مجبور کیا تھا۔ خاتون نے اس سلسلہ میں ایک شکایت درج کروائی۔ یہ واقعہ 11 جون کو پیش آیا۔ اس وقت سے نصرت جہاں اپنے مائیکے میں مقیم ہے۔ شوہر پر مسلم خواتین ( ازدواجی حقوق ) تحفظ قانون 2019 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔