لکھیم پور (یو پی) ، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں ایک بی جے پی لیجسلیٹر کو آج گولی ماری گئی جبکہ وہ ضلع لکھیم پور کھیری میں اپنے مکان کو واپس ہورہے تھے، پولیس نے یہ بات کہی۔ لکھیم پور ایم ایل اے یوگیش ورما کو پیر پر گولی کا زخم آیا۔
غیرشناخت شدہ شخص نے یہاں سہ پہر تقریباً 3 بجے رکن اسمبلی پر گولی چلائی۔ بی جے پی لیڈر آفس سے یہاں راج گڑھ میں اپنی قیامگاہ کو واپس ہورہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آور فرار ہوگیا۔ ورما کو فوری دواخانہ سے رجوع کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔