یو پی میں بی جے پی قائدین کوبرہم کسانوں کی ناراضگی کا سامنا

   

لکھنو: مغربی اترپردیش میں احتیاطی کسانوں سے ملاقات کرنے کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائدین پہنچے جہاں پر انہیں ناراض کسانوں کی برہمی کا سامنا کرنا پڑا۔ بی جے پی نے اپنے لیڈروں سے کہا تھا کہ وہ کسانوں سے ملاقات کریں اور زرعی قوانین سے واقف کرائیں۔ مرکزی وزیر سنجیو بلیان نے مظفر نگر میں ایک موضع کا دورہ کیا جہاں انہیں مقامی افراد کا سامنا کرنا پڑا۔ اس موضع میں بی جے پی لیڈر کے حامیوں اور دیہی عوام کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ تاہم وہ محفوظ نکل آئے۔ بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر دھرمیندر ملک کے مطابق سچن چودھری نے مرکزی وزیر سے ملاقات سے انکار کردیا۔ ایک ویڈیو میں بتایا گیا کہ جوالاکھپ کے سربراہ چودھری یہ کہتے ہوئے سنے گئے کہ وہ بی جے پی کے لوگوں سے ملنا نہیں چاہتے۔