بلرام پور: ایک بی جے پی لیڈر کو اس کے حریفوں نے بری طرح زد و کوبی کے بعد قتل کردیا ہے۔ مہلوک بی جے پی ورکر کرشنا شکلا پردھان نمائندہ اور مقامی سطح پر پارٹی کا آرگنائزر سکریٹری تھا۔ پیر کی شب پیش آئے واقعہ کے بارے میں پولیس نے بتایا کہ کرشنا کو پہلے تیز دھاری ہتھیار سے خوب چوٹیں پہنچائی گئیں اور پھر اس پر ٹریکٹر چلاتے ہوئے اسے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ملزمین فرار ہوگئے۔