لکھنو ۔ 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں جاریہ ماہ 30 پولیس کے ساتھ انکاؤنٹرز ہوچکے ہیں جن میں کم از کم چار مجرمین ہلاک کئے گئے اور زائد از 30 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ ایک میڈیا رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی۔ یو پی اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر پی وی رام شاستری نے کہا کہ انکاؤنٹرز منصوبہ بند نہیں ہوتے ہیں۔