یو پی میں صحافیوں کو خانگی ہاسپٹل میں مفت علاج کی سہولت ملے گی

   

لکھنؤ: اتر پردیش حکومت نے تسلیم شدہ صحافیوں کو ’مکھیہ منتری جن آروگیہ‘ مہم کے تحت خانگی دواخانوں میں مفت علاج کی سہولت فراہم کی ہے ۔ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کی صدرات میں جمعہ کو کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ ریاست اور ضلع سطح پر تسلیم شدہ تقریباً پانچ ہزار صحافیوں اور ان کے زیر کفالت ارکان خاندان کو اس اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔