یو پی میں طبی خدمات برباد : اکھلیش

   

لکھنؤ۔ 18 جولائی (یواین آئی) سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے جمعہ کو کہا کہ بی جے پی حکومت میں طبی سہولیات برباد ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں اور بیماروں کو علاج نہیں مل رہا۔ مریضوں کو دردربھٹکنا پڑتا ہے ۔ علاج نہ ہونے سے لوگ مر رہے ہیں۔ بی جے پی نے صحت کی خدمات کو تباہ کر دیا ہے ۔ بی جے پی صحت کی ناقص خدمات کے معاملے میں ریکارڈ بنا رہی ہے ۔ میڈیکل کالجز اور اسپتالوں میں معیار کے مطابق سہولیات نہیں ہیں۔ حکومت میڈیکل کالجوں اور اداروں کو مناسب بجٹ اور وسائل نہیں دیتی، مریضوں کو ایمبولینس تک نہیں مل پاتی۔ یادو نے کہا کہ سماج وادی حکومت نے مریضوں کی سہولت کیلئے 108 ایمبولینس سروس شروع کی تھی۔ بی جے پی حکومت نے اسے بھی برباد کر دیا۔