یو پی میں لڑکی کا اغوا و اجتماعی عصمت ریزی

   

مرزاپور۔4ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے مرزا پور میں 15سالہ لڑکی کا اغوا اور اجتماعی عصمت ریزی کی گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ پیر کی رات ایک ملزم نے ہائی اسکول کی طالبہ کا اغوا کیا اور تین دیگر ساتھیوں کے ساتھ جنگل میں لے جاکر اس کی اجتماعی عصمت ریزی کی ۔ ملزمین میں ایک سی آر پی ایف کا جوان بھی شامل ہے ۔ انسپکٹر دیویدر شکلا نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے والد کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پی ایم ہاؤز اسکیم منصوبے کا معاون رشوت لیتے گرفتار
پٹنہ 04 دسمبر( سیاست ڈاٹ کام ) بہاراسٹیٹ ویجی لینس انوسٹی گیشن بیورونے آج نالندہ ضلع کے تھرتھری بلاک میں وزیراعظم رہائش منصوبہ کے معاون وکاس کمار کو 10 ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار کرلیا ۔بیورو کے سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ ضلع کے تھر تھری تھانہ علاقہ کے بھتہر گاؤں باشندہ کملیش پرساد نے بیورومیں شکایت درج کرائی تھی کہ وزیراعظم رہائش منصوبہ کے معاون وکاس کمار نے وزیراعظم رہائش منصوبہ کے تحت رہائش کی تعمیر کیلئے بقیہ رقم کی ادائیگی کرنے کے عوض میں ان سے رشوت کا مطالبہ کیاہے ۔