لکھنو : اترپردیش کے جھانسی میں ایک اسکول ٹیچر نے ایک آٹھ سالہ لڑکے کا سر دیوار پر دے مارا کیونکہ اس نے ٹیچر کو کلاس روم میں فحش فلم دیکھتے ہوئے دیکھ لیا تھا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ یہ طالب علم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ٹیچر کلدیپ یادو پر ہنس رہا تھا جو عریاںفلم دیکھ رہا تھا ۔ ٹیچر نے لڑکا کو بالوں سے پکڑا اور اس کا سر دیوار پر دے مارا ۔ ٹیچر کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔