یو پی میں پریس نوٹس اب سنسکرت میں بھی جاری ہوں گے

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ انسٹیٹیوٹ کو سی ایم یوگی کی تقاریر کی سنسکرت ترجمہ کی ذمہ داری
لکھنؤ۔ 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکام کے مطابق سنسکرت کو فروغ دینے کی خاطر یوپی حکومت اب تمام پریس نوٹس کو ہندی، انگریزی اور اُردو کے ساتھ سنسکرت میں بھی جاری کرے گی۔ محکمہ اطلاعات کی جانب سے حکومت کا پہلا سنسکرت پریس نوٹ پیر کو جاری کیا گیا۔ محکمہ اطلاعات عامہ نے کہا کہ چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ اور حکومتی اعلانات دوسری زبانوں کے علاوہ اب سنسکرت میں بھی جاری ہوں گے۔ محکمہ سنسکرت ترجمہ کیلئے راشٹریہ سنسکرت سنتھسان کی مدد لے گی۔ یہ پہلا مو قع ہے کہ اس طرح کا اقدام لیا جارہا ہے۔ حکام نے کہا کہ نیتی آیوگ میں چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے جو تقریر کی تھی، اس کو سنسکرت میں بھی جاری کیا گیا جو بہت مقبول ہوئی تھی چنانچہ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پیر کو ایک تقریب میں تقریر کرتے ہوئے یوگی نے کہا تھا کہ سنسکرت زبان ہندوستان کے ڈی این اے میں بسی ہوئی ہے لیکن اس کو صرف پروہتوں کی رسومات تک ہی محدود کردیا گیا۔ یوپی میں فی الوقت 25 سنسکرت جریدے شائع ہوئے ہیں لیکن اس میں ایک بھی روزنامہ نہیں ہے۔