یو پی میں پرینکا گاندھی بے اثر ہوجائیں گی

   

مودی کے دورہ امیٹھی سے قبل رائے بریلی میں متنازعہ پوسٹرس
رائے بریلی ۔2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امیٹھی سے قبل ایک ہورڈنگ نصب کی گئی ہے جس میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا یو پی میں کوئی اثر نہیں دکھا ئائیں گی ۔ یہ ہورڈنگ رائے بریلی میں نصب کئے گئے ہیں۔ کانگریس لیڈرس اور ورکرس نے مطالبہ کیا ہے کہ یہ پوسٹر فوری ہٹادیا جائے اور اسے لگانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ رائے بریلی پرینکا گاندھی کی والدہ سونیا گاندھی کا حلقہ انتخاب ہے جبکہ امیٹھی کی نمائندگی کانگریس صدر راہول گاندھی کرتے ہیں۔ ہورڈنگ پر یہ نعرہ تحریر ہے کہ ’’ ٹوٹ جائیگا ڈنکا ۔ فوس ہوجائیگی پرینکا ‘‘ ۔ یہ شبہ کیا جا رہا ہے کہ ارون سنگھ نامی ایک فرد نے یہ پوسٹر لگایا ہے جو وزیر اعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کا حامی بتایا گیا ہے ۔ ہورڈنگ پر ارون سنگھ کا موبائیل نمبر بھی درج کیا گیا ہے ۔ پرینکا گاندھی کو حال ہی میں کانگریس جنرل سکریٹری بنایا گیا تھا اور انہیں مشرقی اترپردیش کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ کانگریس ترجمان انشو اوستھی نے کہا کہ اس پوسٹر سے واضح ہوجاتا ہے کہ بی جے پی کی ذہنیت مخالف خواتین ہے ۔ بی جے پی کسی بھی قیمت پر گاندھی خاندان کو بدنام کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔ گاندھی خاندا ن کی قربانیاں فراموش کردی گئی ہیں۔