یو پی میں ڈی ایل امتحان ، ٹریننگ اب ایک ہی جگہ پر ہوگی

   

لکھنؤ : یوگی حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے ریاست میں گاڑیوں کی رفتار پر نگرانی کو بہتر اور مؤثر ہاتھوں میں سونپنے کی پہل کرتے ہوئے بریلی، جھانسی، علی گڑھ میں ڈرائیونگ ٹیسٹنگ اور ڈرائیونگ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (ڈی ٹی ٹی آئی) کھولنے کی تیاری کر لی ہے ، جس سے ڈرائیونگ لائیسنس بنوانے کا امتحان اور ٹریننگ ایک جگہ پر ہو سکے ۔ ریاستی حکومت کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق ان سینٹر پر صرف ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے والوں کو ہی ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جائیں گے ۔ اس ادارے میں گاڑی چلانے کی تربیت کے دوران ٹریفک قوانین کے بارے میں مکمل معلومات دی جائیں گی۔ حکومت کو یقین ہے کہ جدید ترین اور مؤثر تربیت کی مدد سے شاہراہوں پر گاڑیوں کے حادثات کو روکا جا سکتا ہے ۔پہلی بار ریاست کے تین اہم شہروں میں کھلنے جانے والے ان ڈرائیونگ ٹیسٹنگ اور ڈرائیونگ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس میں مینوئل ڈرائیونگ ٹیسٹنگ کے ساتھ ساتھ سینسروالے آٹومیٹک ڈرائیونگ ٹیسٹ ٹریک بھی ہوں گے ۔