یو پی میں کانگریس کی ’پرتگیہ یاترا‘ کا آغاز، پرینکا گاندھی کے عوام سے کئی وعدے

,

   

لکھنو:کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اترپردیش کے بارہ بنکی میں آج کانگریس کی ’پرتگیہ یاترا‘ کی شروعات کر دی۔ اس دوران پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کے عوام کیلئے کئی طرح کے اعلانات بھی کیے۔ انھوں نے ساتھ ہی بتایا کہ دس دنوں کے اندر یو پی کے اندر کانگریس لیڈران چار یاترائیں نکالیں گے، جن میں سے تین کی شروعات آج ہے۔ پرینکا گاندھی نے اپنے خطاب کے دوران کانگریس کی کچھ اہم ’پرتگیاوں‘ (عزائم) کے بارے میں بتایا کہ 40 فیصد ٹکٹ خواتین کو دئے جائیں گے۔ لڑکیاں اور طلبا کو اسمارٹ فون اور اسکوٹی دیں گے۔کسانوں کا پورا قرض معاف ہوگا۔2500 میں گیہوں اوردھان جبکہ 400 پائے گا گنّا کسان۔سب کا بجلی بل آدھا جبکہ کورونا بحران کا بقایہ صاف کردیا جائے گا۔ انہوں نے کورونا وباء کے دوران معیشت کو ہوئے نقصانات کی پابجائی کا بھی اعلان کیا۔ پرینکا نے 20 لاکھ افراد کو سرکاری روزگار دینے کا بھی بڑا اعلان کیا۔کانگریس جنرل سکریٹری نے پارٹی کے عزائم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین جب تک آگے نہیں بڑھیں گی، اس وقت تک سیاست میں پوری طرح سے خواتین کی حصہ داری کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا اور مسائل سے میری بہنیں ہر روز لڑتی ہیں، جدوجہد کا سامنا کرتی ہیں، وہ مسائل ہم کبھی دور نہیں کر پائیں گے۔

پرینکا نے کھیت میں خواتین کیساتھ کھایا کھانا
لکھنو:اتر پردیش اسمبلی انتخاب کی تیاریوں میں مصروف کانگریس اب ریاستی عوام سے براہ راست رابطہ کر رہی ہے، اس ضمن میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کھیت میں دھان کاٹ رہی خواتین سے ملاقات کی۔اتر پردیش میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخاب کی سرگرمیاں دن بہ دن تیز ہوتی جا رہی ہیں۔ کانگریس نے اسمبلی انتخاب کے پیش نظر ریاستی عوام سے براہ راست رابطہ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس دوران انھوں نے خاتون کسانوں سے ان کی پریشانیاں اور تکلیف کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔پرینکا گاندھی نے کھیت میں موجود خاتون کسانوں سے جانا کہ ان لوگوں کو کھیت میں فصل کی کٹائی اور پھر اس کی قیمت کو لے کر کس طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یو پی میں گیس، بجلی، مہنگائی کو لے کر خاتون کسانوں کو کس طرح کی دقتیں پیش آتی ہیں، اس سلسلے میں بھی کانگریس جنرل سکریٹری نے بات کی۔ پرینکا گاندھی نے ان خواتین سے وعدہ کیا کہ کانگریس کی حکومت ریاست میں آئی تو ان کے تحفظ کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ پرینکا گاندھی نے کھیت میں خاتون کسانوں سے نہ صرف ملاقات کی بلکہ ان کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔