یو پی میں کورونا وائرس انفیکشن سے پہلی موت، 25 سالہ نوجوان فوت

   

گورکھپور ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں کورونا وائرس سے متعلق پہلی موت چہارشنبہ کو درج کی گئی، جب دو روز قبل فوت 25 سالہ نوجوان کی ٹسٹ رپورٹ کووڈ ۔19 کے معاملہ میں مثبت پائی گئی ۔ اس نوجوان کو یہاں اتوار کو بی آر ڈی میڈیکل کالج میں شریک کیا گیا تھا اور وہ گردہ اور جگر کے مسائل سے دوچار تھا۔ میڈیکل کالج کے پرنسپل گنیش کمار نے بتایا کہ اس مریض کے طبی نمونے کورونا وائرس کے ٹسٹ میں پازیٹیو پائے گئے۔ اس شخص کا تعلق اترپردیش میں علاقہ بستی سے تھا۔ اس نوجوان کے معالج عملہ پر نظر رکھی جارہی ہے۔