لکھنؤ ۔ 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ یو پی میں ایک گرد کا طوفان آیا ۔ ریاستی راحت رسانی کمشنر سدھارتھ نگر نے کہا کہ یہ علاقہ بدترین شکار ہے جہاں سے چار اموات کی اطلاع ملی ہے ۔ قبل ازیں دیوریا میں تین اور بلیا میں 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ کمشنر جی ایس پریہ درشنی نے کہا کہ زخمی ہونے والا ایک شخص اور 22 مویشی بھی زخموں سے جانبر نہ ہوسکے ۔ جملہ 93 ہیکٹر پر کھڑی فصلیں متاثر ہوئیں ۔ لکھیم پور پھیری ، کوشی نگر اور سبدھرا سے بھی ایک ایک موت کی اطلاع ملی ہے ۔ گرد کے طوفان کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی ۔ اس سے ریاست کے مختلف اضلاع متاثر ہوئے ۔ چیف منسٹر یو پی یوگی آدتیہ ناتھ نے انسانی زندگیوں کے ضائع ہونے پر اظہار غم کیا ہے ۔ ان کے بیان میں جو ضلع مجسٹریٹ کو روانہ کیا گیا متاثرہ افراد کو جلد از جلد امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ مہلوکین کے ورثہ کو 4 لاکھ روپئے مالی امداد مل جائے گی ۔ چیف منسٹر نے اس بات کو بھی واضح کردیا کہ راحت رسانی کے کاموں میں کسی بھی لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ دریں اثناء محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے بموجب گرد چمک کے ساتھ آندھی چلنے کا اندیشہ ہے ۔ مشرقی یو پی کے چند علاقوں میں بارش اور گرد چمک کے ساتھ چھیٹے پڑسکتے ہیں ۔ مغربی یو پی میں ہفتہ کے دن چند مقامات پر اور اتوار کے دن دیگر چند مقامات پر اس کا اندیشہ ہے ۔