یو پی میں 13 ارکان اسمبلی سماج وادی پارٹی میں شامل ہونگے: پوار

   

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سربراہ شرد پوار نے کہا کہ اترپردیش کے 13 ارکان اسمبلی سماج وادی پارٹی میں شامل ہوں گے ۔ یو پی کے وزیر لیبر سوامی پرساد موریا کے مستعفی ہونے اور سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے کے بعد شرد پوار نے یہ تبصرہ کیا۔ شرد پوار نے کہا کہ اترپردیش کی عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ریاست میں تبدیلی آئے گی۔یو پی میں فرقہ واریت کو بڑھاوا دیا جارہا ہے اور عوام اس کا منہ توڑ جواب دیں گے ۔