لکھنو: کووڈ۔19کے سبب تقریباً 6 ماہ سے بند اترپردیش کے سیکنڈری اسکولوں کو کھولنے کی سمت حکومت نے پہل کی ہے اور اسکولوںکو کھولنے کی مشروط اجازت دی گئی۔ نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما نے بتایا کی پہلے مرحلے میں 9 سے 12ویں کلاس تک کے اسکول 19 اکتوبر سے کھلیں گے۔ ان کے مطابق اسکول دو شفٹ میں چلائے جائیں گے، جس کے تحت پہلی شفٹ میں کلاس 9 اور 10 اور دوسری شفٹ میں کلاس 11 اور 12 کے طلبا کی پڑھائی ہوگی۔ دنیش شرما نے کہا کہ محفوظ سماجی دوری پرلازمی طور پر عمل کرتے ہوئے طلبا وطالبات کو صحت کا خیال رکھنا ہوگا۔